ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات لوٹ لیے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات لوٹ لیے ۔
تھانہ بچیانہ کے علاقہ 563 چک سلہریاں میں5مسلح ڈاکو آکاش نامی شہری کے گھر گھسے اور اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا بعد ازاں ملزم تلاشی کے دوران طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔