چنیوٹ : شہیدپولیس کانسٹیبل گہلا خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چنیوٹ : شہیدپولیس کانسٹیبل گہلا خان  کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس کے شہید کانسٹیبل گہلا خان کی برسی نہائیت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔۔۔

چنیوٹ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔علاوہ ازیں ڈی ایس پی بھوانہ سجاد حسین و دیگر افسران شہید کے گھر گئے اورشہید کے ورثاء سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی اور تحائف پیش کئے ۔ واضع رہے کانسٹیبل گہلا خان 2011  میں دوران گشت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے ، شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں