نمائش :ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کمالیہ کی نمایاں پوزیشن
کمالیہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کمالیہ کی منعقدہ نمائش میں ٹیکسٹائل ڈیزائن میں پہلی پوزیشن ،مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز(ٹیوٹا) عامر عزیز نے انعامات تقسیم کئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا(پنجاب )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے ووکیشنل انسٹیوٹزنے خواتین کے پیشہ ورانہ اداروں کے لیے اپنی مہارتوں کی نمائش کا انعقاد کیا،جس میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز عامر عزیز نے خصوصی شرکت کی اورسلائی، فنون اور دستکاری اور ٹیکسٹائل ڈیزائن میں طلباء کے ناقابل یقین منصوبوں کو سراہا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء، اساتذہ اور عملے کو ایوارڈز دیئے گئے ۔گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کمالیہ نے تمام 6 اداروں میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیکسٹائل ڈیزائن میں پہلی پوزیشن اور آرٹ اینڈ کرافٹ پروجیکٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔