اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر قیادت پانچ روزہ انسداد پولیو مہم مکمل

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر قیادت پانچ روزہ انسداد پولیو مہم مکمل

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل ثاقب عدنان کی زیر قیادت پانچ روزہ انسداد پولیو مہم مکمل، اسسٹنٹ کمشنر نے روزانہ فیلڈ کا دورہ کرکے یو سی ایم اوز اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔۔۔

 ثاقب عدنان نے بھٹہ خشت پر مقیم محنت مزدوری کرنے والوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے ،اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر نے بچوں کی انگلیوں کے نشانات بھی چیک کئے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل ڈاکٹرمزمل نے انسداد پولیو مہم بارے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں