منشیات کے نقصانات ،انسانی زندگی پر منفی اثرات بارے لیکچر

منشیات کے نقصانات ،انسانی زندگی پر منفی اثرات بارے لیکچر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII نے اپنی آگاہی کا سلسلہ صوبہ کے دیگر اضلاع تک پھیلا دیا۔۔۔

اس ضمن میں پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال میں منشیات کے نقصانات اور انسانی زندگی پر اس کے منفی اثرات بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمانڈنٹ چودھری اصغر علی،ماہر امراض نفسیات پروفیسر امتیاز احمد ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،صدر ظفر اقبال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یونس شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال منورودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ انسان کو انسانیت کی رفعتوں سے تنزلی کے گڑھوں میں دھکیل دیتا ہے لہذا معاشرے کو نشہ سے انکاراور زندگی سے پیار کا سبق ذہن نشین کرانے کے لئے آگاہی پروگرامز کاانعقاد ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نشہ کے خلاف نفرت کو اجاگر کرکے اس کے استعمال پرقابو پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے زیراہتمام آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس لعنت سے نجات کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں