کھیلتا پنجاب پروگرام،سعید اجمل اکیڈمی میں کرکٹ ٹورنامنٹ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن مین سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔۔۔
جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی تھے جنہوں نے بیٹ کے ساتھ بال کو ہٹ کرکے میچ کا آغاز کیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چودھری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، تحصیل سپورٹس آفیسر شبینہ حمید اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ و سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی صابر حسین بھی موجود تھے ۔پہلے میچ میں فاروق الیون نے ایس ایچ الیون کو شکست، دوسرے میچ میں ہاشم میموریل الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 117رنز کا ٹارگٹ دیا جو اے بی الیون نے 120 رنز اسکور کرکے جیت لیا۔میچ آفیشلز محمد احسن مشتاق،حسن علی۔سید بلال شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔