پو لیو مہم ،چھٹے روز 54 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران چھٹے روز 54 ہزار مسنگ بچوں کوتلاش کرکے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے اوراب تک 6 روز میں 15 لاکھ 57 ہزار537 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے آخری روز پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر باقی ماندہ ہدف مکمل کریں اورکسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزمہم کی کڑی نگرانی جاری رکھیں اورٹیموں کو متحرک کرکے ٹارگٹ کی تکمیل یقینی بنائیں۔