کھیلتا پنجاب گیمز :سمندری میں کھیلوں کے مقابلے جاری

کھیلتا پنجاب گیمز :سمندری میں کھیلوں کے مقابلے جاری

سمندری (نمائندہ دنیا )کھیلتا پنجاب گیمز2024 کے سلسلہ میں سمندری میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔۔۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابرنے کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں ٹیموں کی شاندار کارگردگی نے ثابت کیا ہے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس ایونٹ سے پنجاب بھر سے کھیلوں میں ٹیلنٹ کھل کر سامنے آئے گا، نچلی سطح سے نوجوان آگے آئیں گے اور وہ مستقبل میں کھیل کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)کو ہی کریڈٹ جاتا ہے کہ اس کے دور حکومت میں ملک بھر کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے ہر شعبہ میں منصوبے متعارف کروائے جاتے ہیں اور میرٹ پر نوجوان مستفید ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں