منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے :شبیر عثمانی

منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے :شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار )ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تحریک ختم نبوت کی جدجہدکوجدیدترین بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

تحفظ ختم نبوت، صحابہ و اہل بیت اور دفاع پاکستان لازم و ملزوم ہیں، منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے ،اعلی عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں۔ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ قادیانی ایک سازش کے تحت 1973ء کا دستور ختم کرا کر خود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں، وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ، قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہئے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے یہود و ہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ صرف علماء کا نہیں بلکہ پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کو ئی مسلمان اس کو غیر موثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے مسئلہ نہیں اورہم اپنے عقیدے پرآنچ نہیں آنے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں