جھنگ میں کٹا اور بچھڑا پال فارمرز کو آ گاہی فراہم کی گئی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر احسان اکبر نے لائیو سٹاک فارمرز کو آگاہی دی ہے ۔
کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں کٹا پال اور بچھڑا پال فارمرز کی رجسٹریشن کیلئے 8070پر میسج شروع ہو گئے ہیں۔ ایسے لائیو سٹاک فارمرز جن کے پاس 5یا زائد کٹڑے یابچھڑے موجود ہوں اور وہ گورنمنٹ کی سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ہووہ اپنے موبائل کے رائٹ میسج میں PLCلکھ کر اور وقفہ دے کر اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8070 میسج کریں۔ یہ میسج کرنے سے پہلے فارمز محکمہ لائیو سٹاک کے نزدیکی ہسپتال سے اور ضلع کے 96 ویٹرنری ہسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک بنا دئیے گئے ہیں۔کسی بھی مشکل کی صورت میں ویٹرنری ہسپتال میں رابطہ کریں۔ اس سکیم میں رجسٹرڈ فارمر کو 27000روپے فی کٹڑا کے حساب سے چار ماہ میں ونڈا سائلج یا منرل مکسچر ملیں گے جن کی رقم فور ی طور پر ونڈا ڈیلر کو بینک آف پنجاب کی طرف سے ادا کی جائیگی۔ فارم کو چار ماہ کا قرضہ پانچویں ماہ ادا کرنا ہوگا۔ قرضہ کا مارک اپ گورنمنٹ آف پنجاب ادا کریگی۔