چنیوٹ:سموگ کنٹرول مہم جاری ، آگاہی واک کا انعقاد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بابر نواز کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام سموگ کنٹرول مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ نے بس سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔سموگ کے خاتمے کیلئے تمام کمرشل و نان کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیاگیاہے ۔ ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔