مہنگے داموں اشیا بیچنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہنگے داموں اشیا خورونوش فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے سوساِں روڈ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں کو چیک کیا۔ اس دوران ظفر کو مہنگے داموں اشیا خورونوش فروخت کرنے میں ملوث پایاگیا۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔