سی پی او فیصل آباد کی تاندلیانوالہ سپورٹس کمپلیکس میں کھلی کچہری
فیصل آباد، تاندلیانوالہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی تاندلیانوالہ کے سپورٹس کمپلیکس میں کھلی کچہری ، سائلین کی شکایات پر متعددتفتیشی افسران کی سرزنش کی۔
بیشتر درخواستوں پرضلعی افسران کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے گزشتہ روز تاندلیانوالہ کے سپورٹس کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،اس موقع پر کھلی کچہری میں ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد ملک غلام عباس،ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ آصف گیلانی،ڈی ایس پی سرکل سمندری عرفان،سرکل سمندری اور تاندلیانولہ کے ایس ایچ او،انچارج انویسٹیگیشنز،تفتیشی افسران نے شرکت کی۔مرد وخواتین سائلین کی کثیر تعداد مسائل بیان کرنے کے لیے کھلی کچہری پہنچی،سائلین نے شکایات کے انبار لگادیئے جس پر سی پی او نے سخت وارننگ جاری کی اور پولیس اہلکاران و افسران کو اپنا قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری کئے ۔سی پی او کامران عادل نے کہا کہ سائلین کو تھانے تک آسان رسائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی۔