ٹوبہ:پوسٹ ریویو میٹنگ برائے انسداد پولیو مہم بارے اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت پوسٹ ریویو میٹنگ برائے انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم کی پولیو مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کی پولیوٹیموں نے قومی جذبہ کے تحت کام کیا، پولیو مہم کے دوران ہم نے مقررہ ٹارگٹ کا 102 فیصد حاصل کیا اور مانیٹرنگ بھی 100فیصد رہی ہے ، پولیو مہم کے دوران4 لاکھ 33 ہزار 838 ٹارگٹ جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 639 بچوں کو قطرے پلائے گے ۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ہمار ے سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پولیو ورکرز نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کیں، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے ۔