پیرمحل:ڈی پی او ٹوبہ کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری
پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈسرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے تھانہ سٹی پیر محل میں کھلی کچہری لگاتے ہو ئے سائلین کی جانب سے دائر درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہو ئے۔۔۔
ڈی ایس پی ملک ریاض احمد اور ایس ایچ او کو فوری عملدرآمد کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔بعد ازاں ڈی پی او عبادت نثار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا اصل مقصد سائلین کو فوری سستا انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے اگر کسی سائل کی داد رسی نہ ہوسکے تو انصاف کی فراہمی کے لئے میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،انہوں نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ تمام مقدمات کا اندراج صرف اور صرف میرٹ پر ہی کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے جبکہ شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس کے گشت کو مزید موثر بنایا گیا ہے اور ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے دیہاتی ایریاز میں ٹھیکری پہرہ بھی لگوایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کر نے اور رشوت خور آفیسران و اہلکاروں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔