بد بخت بیٹوں کابوڑھے والدین پر تشدد، گھر سے نکال دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بدبخت بیٹوں کی جانب سے بوڑھے والدین کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیاگیا۔
تھانہ جھنگ بازارکے علاقے نصیر آباد کے رہائشی عبدالغفور نے پولیس کوبتایا کہ اسکے حقیقی بیٹوں وحید اور ظہور کی جانب سے اسکی پراپرٹی ہتھیانے کی نیت سے اسے اور اسکی اہلیہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیااور اس دوران ان سے نقدی ، زیورات اور دیگر سامان بھی چھین لیاگیا۔ جبکہ دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔