سبزی منڈی کی باؤنڈی وال سمیت4 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

 سبزی منڈی کی باؤنڈی وال سمیت4 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کا فیصل آباد میں پونے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے سبزی منڈی کی باؤنڈی وال اور ورکنگ وویمن ہاسٹل کی تعمیر و مرمت سمیت 4 منصوبوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ، محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس نے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا۔

 جھنگ روڈ پر واقع سبزی منڈی کی باؤنڈی والی کی تعمیر و مرمت پر 99 لاکھ 10 ہزار، غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ میں پانی کی نئی سیوریج لائن کے لیے 4 کروڑ 15 لاکھ، ورکنگ وویمن ہاسٹل کی عمارت کو بہتر بنانے کے لیے 2 کروڑ 22 لاکھ جبکہ غلام محمد آباد سبزی منڈی میں بولی کے لیے بنے شیڈز کی تعمیر و مرمت پر 30 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں محکمہ بلڈنگ کی جانب سے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا جس کے بعد عملی کام کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں