مسلم حکمران فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں: عبدالطیف خالد
چناب نگر(نامہ نگار )مجلس احرار اسلام کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی بربادی کا وقت قریب آن پہنچا ، مسلم حکمران خواب غفلت سے نکل کر فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔
عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرنے والے اور قادیانیوں کوپرموٹ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں، ہم دنیا کے آخری کونے تک غداران ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قصر ختم نبوت میں ہر زمانے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، حضرت ابوبکر صدیق ؓسے لے کر آج تک مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کے خلاف جنگ وجہاد جاری رکھا ہوا ہے ،ہم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معصوم بچوں پر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مسلم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ فلسطین کے مسلمانوں کا خون تمہاری گردن پر قرض اور فرض ہے ، صحابہ کرامؓ پر زبان درازی کرنے والے دراصل ختم نبوت پر حملہ آور ہیں، ہم ہر فلور پر ناموس رسالت کے قوانین اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے ۔