پیرمحل:پولیس کے 3شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
پیرمحل(نمائندہ دنیا )پولیس کے 3شہداء کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،پولیس افسروں اور اہلکاروں نے قبروں پر حاضری دیتے ہو ئے سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد اشرف اور کانسٹیبل محمد امیر 1998کو ناکہ بندی کے دوران پیرمحل سرکل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے تھے جبکہ کانسٹیبل نثار احمد نے 2019کو بھاگٹ بنگلہ کے قریب جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران شہادت پائی تھی ۔ ڈسرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے حکم پر مذ کورہ شہداء کی برسی پر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے قبروں پر حاضری دی اور قبروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہو ئے سلامی بھی پیش کی ،فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ دریں اثنا ڈی ا یس پی ملک شاہد حسین سمیت دیگر افسروں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہو ئے شہیدوں کی قربا نیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔