جھنگ :انسدادِ ڈینگی مہم بارے آگاہی واک ، سیمینارز کا انعقاد

جھنگ :انسدادِ ڈینگی مہم بارے آگاہی واک ، سیمینارز کا انعقاد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمیت محکمہ صحت، تعلیم، لائیو سٹاک، فوڈ اتھارٹی ، ضلع کونسل اور دیگر محکموں کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤکے حوالہ سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر اپنانے بارے بھرپور آگاہی فراہم کی گئی ،اس حوالہ سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ شہریوں کو بتایا گیا کہ حالیہ موسم میں ڈینگی لاروے کی نشو ونما کا خطرہ ہے ،اس موذی مرض پر مکمل قابو پانے کیلئے شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں کا خاتمہ، ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ہی ہے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ارد گرد کے ماحول میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں