ڈی سی جھنگ کا شورکوٹ میں ہسپتال سمیت مختلف مقامات کا دورہ

ڈی سی جھنگ کا شورکوٹ میں ہسپتال سمیت مختلف مقامات کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر کی شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تحصیل شورکوٹ میں کھلی کچہری ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات بھی جار ی کر دیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے گزشتہ روز تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل و شکایات کو سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا بھی دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیابعدازاں وہ چناب کالج شورکوٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کلاس رومز،کمپیوٹر لیب و کالج کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اورپرنسپل سے کالج میں تدریسی عمل کے حوالے سے بریفنگ لی اور بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت کھمانانوالہ تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا اورری ویمپنگ کے جاری کام پر ایکسین بلڈنگ سے بریفنگ لی اور کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں ٹوبہ کھمانانوالہ سڑک کی تعمیر پر جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ مڈل سپیشل ایجوکیشن سنٹر شورکوٹ کابھی دورہ کیا اورتدریسی عمل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کلاس رومز میں فرنیچر،عمارت کی تزئین و آرائش و دیگر سہولیات و بہتری کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل شورکوٹ شہر میں تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ لیا ۔اور شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل شورکوٹ باہو پارک کا بھی دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور موقع پر افسران سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کے منصوبوں سے شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں