کمشنر کی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم ایشوز پر میٹنگ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامیہ سے اہم ایشوز اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر میٹنگ کی ہے ۔
انہوں نے2 اینجیو گرافی مشینوں کی تبدیلی،گاما کیمرا،ایکومشین،نئے اوپی ڈی بلاک،سٹاف کی رہائش،ایمرجنسی کی توسیع اورنئی پیتھالوجی لیب کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ لی اور کہا کہ ہسپتال کی چوتھی منزل پر قائم وارڈ کے لئے ڈاکٹرز وسٹاف کی تعیناتی کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کرکے فالواپ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ فال کی تفصیل پر مشتمل سمری کمشنر آفس کے توسط سے اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کو دل کے عارضہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیمپئن بنانا ہے اس ضمن میں ہسپتال کے لئے مقرر نگران انچارج سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی سے بھی قریبی رابطہ رکھیں۔