ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا :سردار خان بہادر

 ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا :سردار خان بہادر

بچیانہ(نمائندہ دنیا )رکن پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوچکا ، ہچکولے لیتی ملکی معیشت میں بہتری آنے سے کاروبار میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔۔۔

بانی پی ٹی آئی کی پھیلائی نحوست کے بادل چھٹ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بہترین کارکردگی دکھائی، آج سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں زبرست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم حلقہ کی عوام کو تحفہ دی ، چند روز تک حلقہ کے تمام دیہات میں ترقیاتی کام شروع ہوجائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں