اراضی کا تنازع ،2 افراد کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اراضی کے تنازع پر دو افراد کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 65 ج ب میں محمد شہزاد اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کی بیٹھک میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ملزم مقصود، صائم اور غلام حسین نے ان پر حملہ کردیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد ازاں ملز م سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔