انسداد سموگ:ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں آگاہی واک کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ،جکھڑ (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر اعجاز کی زیر قیادت انسداد سموگ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم، ڈی ایم ایس اور فوکل پرسن برائے سموگ ڈاکٹر عدیل عارف ،دیگرڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ایڈمن سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے ،شہری احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرارہیں ۔فوکل پرسن انسداد سموگ مہم ڈاکٹر عدیل عارف نے بتایا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔