فیصل آ باد میں گرین لاک ڈاون پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں گرین لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا سکول اور پبلک پارکس تو بند کردئیے گئے لیکن وقت پر مارکیٹس اور باربی کیو پوائنٹس بند نہ ہوسکے سموگ کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں گرین لاک ڈائون لگایا گیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا گرین لاک ڈاون کے باوجود شہر میں باربی کیو پوائنٹس بھی ساری رات کھلے رہتے ہیں اور مارکیٹس بھی رات کو طے شدہ وقت کے مطابق بند نہیں کروائی جاتی صرف پبلک پارکس اور سکولوں کو ہی بند کیا گیا ہے باقی تمام معمولات زندگی پہلے کی طرح ہی چل رہے ہیں جس کی وجہ سے فیصل آباد میں گرین لاک ڈائون کے ثمرات حاصل نہیں ہورہے اور سموگ کی شدت کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے ۔