آلودگی کا سبب بننے والے8 انڈسٹری مالکان پر مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کے پھیلائو کا سبب بننے والے 8 انڈسٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ نشاط آبادکے علاقے میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے کار روائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران ماحولیاتی آلودگی کے پھیلائو کاسبب بننے والے 8 یونٹس کی انتظامیہ کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔