اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال میں سموگ کی صورتحال کے پیش نظر آنکھوں کی بیماری کے آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور موقع پر مریضوں ولواحقین میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں