ایم ڈی واسا کی زیر صدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا خصوصی اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیر صدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں جھال خانوآنہ میں واٹر ڈسٹری بیوشن امپرومنٹ پراجیکٹ کی اب تک ہونیوالی پراگریس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پائلٹ ایریاز مدینہ ٹاؤن، سرفراز کالونی میں واٹر میٹرز کی انسٹالیشن، بزنس امپروومنٹ مینجمنٹ پلان، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو ریکوری میں اضافہ کے حوالے سے خصوصی تجاویز پیش کی گئیں جن پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے کہا کہ واٹر ڈسٹری بیوشن امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پلانٹ اور ٹینکیوں کی تعمیر رواں سال کے ا ختتام پر مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد پانی کی سپلائی کی ٹیسٹنگ مکمل کرتے ہوئے فروری مارچ میں پراجیکٹ آپریشنل ہو جائے گا۔