زکوٰۃ فنڈز کی مستحقین تک فراہمی ترجیح ہے :راشد اقبال

زکوٰۃ فنڈز کی مستحقین تک فراہمی ترجیح ہے :راشد اقبال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصراللہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پیپلز کالونی میں اساتذہ سے ملاقات کی اور پودا بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم کے مطابق مسائل دیکھنے آیا ہوں اور زکوٰۃ فنڈز کی مستحقین تک فراہمی ترجیح ہے ۔انہوں نے شعبہ آئی ٹی لیب،ڈریس ڈیزائننگ سمیت میک اپ اور مختلف کلاسز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دورہ کے دوران کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر سے بھی ملاقات کی اور انہیں ترجیحات سے آگاہ کیا۔راشد اقبال نصراللہ زکوۃ و عشر کے آفس گئے ۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد افضل سلیم نے بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران سٹاف کی کمی کے باوجود محکمہ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانا ہے اور ڈیجیٹائزیشن اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ویب پورٹل اور ایپس بھی جلد متعارف کروائی جا رہی ہیں۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوۃ وعشر راشد اقبال نصراللہ نے میونسپل کارپوریشن ہال میں سوشل میڈیا ورکرز سے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں