خاتون سے نازیبا حرکات ، روکنے پر میاں بیوی پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون سے نازیبا حرکات کرنے سے منع کرنے پر میاں بیوی کو مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریحان نامی شہری نے پولیس کو بتایا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ انار کلی بازار میں خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزم کی جانب سے اسکی اہلیہ کے ساتھ مبینہ طورپر نازیبا حرکات کی گئیں، جسے منع کیا گیا تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دونوں میاں بیوی کو قابوکرکے تشدد کانشانہ بنادیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔