چنیوٹ :چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ کادورہ ہسپتال
چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) چیئرپرسن چیف منسٹر پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے۔
گزشتہ روز اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شمس الرحمن بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ عمدہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے مریضوں اورلواحقین سے بھی ملاقات کی اور ایم ایس ڈاکٹر احمد خان کو صفائی انتظامات بہتر کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مریضوں و لواحقین کی رہنمائی کیلئے ہسپتال میں فرنٹ ڈیسک بنائیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مفت ادویات مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنی چاہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے اقدامات عام مریضوں تک بلاتعطل پہنچانا عزم ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوآنہ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کر دیا جائے گا ۔دریں اثنا بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے چناب نگر کا بھی دورہ کیا اور ماڈل ریڑھی بازار کا جائزہ لیا۔