جنگی جرائم پراقوام متحدہ اسرائیلی رکنیت ختم کرے ،شاداب رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی روشنی میں اقوام متحدہ سے اسرائیل کی رکنیت ختم کرے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست اور عالمی دہشتگرد ہے جو غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے ،فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیل کے مظالم پر انسانیت بھی شرماگئی ہے ،اقوام متحدہ تعصب کا چشمہ پہننے کے بجائے اسرائیل کو غزہ پر حملے کرنے سے روکے ،فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے ،اقوام متحدہ،عالمی عدالت کی رٹ نظر نہیں آرہی اسرائیل بے لگام عالمی دہشتگردد بن چکا ،اسے کون لگام دے گا،اسرائیل عالمی عدالت کے حکم اور عالمی دباؤ کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر حملے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،فلسطین کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں نے امریکہ واسرائیل کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل نہتے فلسطینی عوام کے انسانی حقوق پامال کرکے نسل کشی کے ہر حربے استعمال کررہا ہے ،اقوام متحدہ بے بس ادارہ بن چکا ہے جوصرف مسلم ممالک کے خلاف کاروائی کرتا ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے ،اقوام متحدہ اور فیٹیف جیسے ادارے صرف مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے کام کرتے ہیں،فلسطین اور کشمیر میں مسلسل مسلم نسل کشی اقوام متحدہ ا سرائیل اور بھارت کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بے بسی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔