گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق ضروری،ماہرین

گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق ضروری،ماہرین

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں جے جے ایگری سلوشنز کی جانب سے ایگریکلچر ایکسٹینشن کے تعاون سے گندم کی پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس کے موثر حل کے تحت گندم کانفرنس2024 کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں مختلف زرعی ماہرین، اساتذہ، محققین، سائنسدانوں، کسانوں اور سیکڑوں کسانوں نے شرکت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور سائنسی طریقوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ جنید احمد ڈہر نے کہا گندم کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انقلابی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ، ہمیں ایسے نئے حل اور طریقے اپنانے چاہئیں جو نہ صرف پیداوار میں اضافہ کریں بلکہ گندم کے معیار کو بھی بہتر بنائیں۔ میئر لاڑکانہ انور علی لہر نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد ملک اور ریاست کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اچھا اقدام ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لاڑکانہ اسد سولنگی نے کہا کہ زراعت اہم شعبہ ہے جس کے لیے تربیت اور جدید علم کی ضرورت ہے ، گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کی تربیت ضروری ہے ۔ ماہر زراعت رضا محمد برڑو نے کہا کہ پوٹاش میں گندم کی پیداوار میں اضافے کی بھرپور صلاحیت ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لاڑکانہ سعید احمد تانی نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کی سہولت کے لیے جدید تحقیقی اور ترقیاتی پروگراموں پر کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عرفان جتوئی، عبدالحمید میمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں