دھواں چھوڑ نے والی مزید 6 گاڑیاں بند ، مالکان کو جر مانے

دھواں چھوڑ نے والی مزید 6 گاڑیاں بند ، مالکان کو جر مانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں راشد نے رات گئے شاہرات پر دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے والی مزید 6 وہیکلز بند کر ادیں۔

انہوں نے ٹریفک پولیس اورموٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ مختلف شاہرات پر وہیکلز کو چیک کیااورفٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر وہیکل چلاکر سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر بھاری جرمانے کئے ۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ بھی کی اور انہیں وہیکلز کے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دھواں دینے والی وہیکلز کو سڑکوں پر نہیں آنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں