ماحولیاتی آلودگی ،سموگ کا سبب بننے والی فیکٹریوں کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور یونٹس کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ ٹھیکری والا، نشاط آباد سمیت شہر کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں قائم کالا اور مضر صحت دھوا ں چھوڑتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافے کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور یونٹس کو سیل کرتے ہوئے واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔