شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے انسپکٹر کیخلاف مقدمہ

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے انسپکٹر کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے والے پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس میں تعینات انسپکٹر زاہد حسین نے محمد شاہد نامی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور بغیر کسی جرم میں تھانے میں بند رکھا اہل خانہ کی درخواست پر اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں