ناقص گھی کی اصل جیسی پیکنگ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ناقص گھی کی اصل جیسی پیکنگ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گھی کی اصل جیسی نقل پیکنگ کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔آئل گھی یونٹ بند،مقدمہ درج اور ملزم گرفتارکرکے 4ہزار کلو گھی، 300کلو پیکنگ میٹریل،پیکنگ مشین،چلر، سلنڈر، ٹینک،وزن کانٹا برآمدکرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل نے بتایا کہ آئل مل میں ناقص گھی کو معروف برانڈ کی پیکنگ لگائی جارہی تھی۔لیبل اور پراڈکٹ غیر رجسٹر شدہ، لازم میڈیکل عدم موجود، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔جعلی برانڈنگ کا مکروہ دھندہ کرنے والا یونٹ پکڑ کر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ معروف گھی برانڈ کی پیکنگ لگا کر صارف کو دھوکہ دیا جارہا تھا۔غیر معیاری گھی آئل کا کھانے میں استعمال دل کے عارضہ میں مبتلا کرتا ہے ۔ملاوٹ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ نصب العین ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں