مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسہ دے کر شہری کو لوٹ لیا

مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسہ دے کر شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسر بازوں نے مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسہ دے کر شہری کو لوٹ لیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں محمد خان نامی شہری خریداری کے سلسلہ میں بازار جا رہا تھا کہ اس دوران پانچ نامعلوم نوسر بازوں نے اسے گھیر لیا اور مقدس مقامات کی زیارت کا جھانسہ دیا ملز موں میں شامل جعلی پیر نے شہری کو جیبیں خالی کر کے بند آنکھوں سے مخصوص الفاظ دوہرانے کی ہدایت کی اور اس دوران اڑھائی لاکھ روپے نقدی، دیگر دستاویزات لے کر موقع سے فرار ہو گئے شہری نے آنکھیں کھولیں تو تمام ملزم غائب تھے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں