تجاوزات کیخلاف آ پریشن ،دکانداروں کا سامان ضبط کر لیا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی عتیق اللہ کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے بازاروں سمیت دیگر شاہرات پر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی۔
اس موقع پر حد سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کا سامان ضبط اور قائم پختہ تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔ڈپٹی چیف آفیسرمیونسپل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ شہر کو تجاوزات مافیا سے چھٹکارہ دلانے کے لئے میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل اور بھاری مشینری سے 8بازاروں سمیت دیگر مرکزی شاہرات پر پختہ تجاوزات کا صفایا اور عارضی تجاوز شدہ سامان ناقابل واپسی ضبط کیا جارہا ہے ۔