شادی میں ہوائی فائرنگ ،6 ملزموں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے چھ ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کُر کے علاقہ میاں کالو ٹھٹھہ اسماعیل میں ملزم صدی نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتے رہے ۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔