تحقیق کو کاشتکاروں تک پہنچانا ناگزیر ہے : ڈاکٹر محمد سرور

 تحقیق کو کاشتکاروں تک پہنچانا ناگزیر ہے : ڈاکٹر محمد سرور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا ہے کہ زراعت کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے تحقیق کو کاشتکاروں تک پہنچانا ناگزیر ہے۔

 تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15 روزہ محکمہ زراعت اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام گندم مہم کے اختتامی دن چک نمبر 125 جڑانوالہ میں یوم کاشتکارا ں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تحقیق لائبریریوں کی زینت بننے کی بجائے معا شرے ، کاشتکار برادری، صنعت اور دیگر کے مسائل کے حل کے لیے پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گندم مہم جدید ترین معلومات، زرعی تکنیک اور طریقوں کو پھیلانے کی جانب ایک نمایاں قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں بی ایس 7ویں سمسٹر اور ایم ایس کے سینئر طلبا کو میدان میں بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ بیجوں، متوازن کھادوں، پانی کی بچت کی تکنیکوں کا استعمال اور ماہرین کی سفارشات پر عملدرآمد سے گندم کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں