کھیلتا پنجاب گیمز ، الفتح سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس مقابلے

 کھیلتا پنجاب گیمز ، الفتح سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس مقابلے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے سلسلہ میں ڈویژن کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد جاری ہے ۔

اس ضمن میں الفتح سپورٹس کمپلیکس ہال میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے جن میں چاروں اضلاع کی ٹیبل ٹینس ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرفرحت احسان،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چودھری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چنیوٹ رابعہ رشی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد جمیل،تحصیل سپورٹس افسروں کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں