چنیوٹ:تجاوزات کیخلاف کارروائیاں، 3 دکانیں مسمار،جگہ واگزار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، 3 دکانیں گرا کر جگہ وا گزار کرا لی گئی، قابضین کے خلاف قانونی کاروائی شروع۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن نے ریونیو اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ چنیوٹ کے علاقے چک نمبر 150،151 اور اڈا امین پور بنگلہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تعمیر کی گئی ،تین دکانیں گرا کر شارع عام کے رقبہ کو واگزار کروایا لیا اور قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔