پیر محل :فرید بخش گریجو ایٹ کالج کی ٹیم نے ٹوبہ کالج کو کبڈی میچ ہرا دیا

پیر محل :فرید بخش گریجو ایٹ کالج کی  ٹیم نے ٹوبہ کالج کو کبڈی میچ ہرا دیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج 333گ ب فرید آباد میں تیسری ہا ئر ایجو کیشن کھیلوں کے مقابلہ جات کا با قاعدہ آغاز ہو گیا۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج رجانہ کے پرنسپل پر فیسر طارق عزیز تھے ، کبڈی کے میچ میں گو رنمنٹ فرید بخش گریجو یٹ کالج333گ ب فرید آباد کی ٹیم کے کھلا ڑیوں نے شا ندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے گورنمنٹ کالج ٹوبہ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلہ کے بعد شکست دے دی، کالج پر نسپل پر وفیسر نا صر محمود ،لائبریرین طارق طفیل ، پر وفیسر غلام حسین اور پر و فیسر نعیم سمیت دیگر نے انچارج کبڈی ٹیم پرو فیسر مزمل قذافی کو مبارکباد پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں