چنیوٹ :پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو سروسز کی فراہمی جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس خدمت مرکز چنیوٹ میں جدید سہولیات کے ساتھ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔
پولیس خدمت مرکز سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 سوسے زائد شہری مختلف سروسز سے مستفید ہوئے ، 158 لرنر پرمٹ ،116 لرنر پرمٹ رینیو اور236 ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔ 17 پولیس ویری فکیشن اور 8کریکٹر سرٹیفکیٹ جار ی کئے گئے ۔علاوہ ازیں وہیکلز و موبائل ویری فکیشن، موبائل ویری فکیشن ، ملازمین کی تصدیق و دیگر پولیس سروسز فراہم کی گئی ۔اس حوالے سے گفتگو میں ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری،عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔