ڈپٹی کمشنرجھنگ سے ایجوکیشن افسران، اساتذہ اور طلباء کی میٹنگ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے محکمہ تعلیم کے افسران، گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ، طلبائاورمتعلقہ سکول کونسل ممبران سے میٹنگ کی۔
اس موقع پر سکولوں میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور ضروری امور بارے احکامات جاری کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے سکولوں میں سہولیات کے حوالہ سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے ۔ علاوہ ازیں ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر جاری کام کے حوالے سے متعلقہ افسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو باقاعدگی سے سکیموں کے وزٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کمیٹی ممبران کو ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو جاری ترقیاتی سکیموں میں میٹریل کی کوالٹی چیک کرنے کے حوالہ سے بھی احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر گڈ گورننس اور شفافیت کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔