جماعت اسلامی نے 2سال کیلئے زونل امراکے ناموں کاعلان کردیا

جماعت اسلامی نے 2سال کیلئے زونل امراکے ناموں کاعلان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے نومنتخب زونل امراء کے ناموں کاعلان کردیا۔ صوبائی امیرجاویدقصوری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نومنتخب امرا نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدوقاص انجم جعفری،ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی موجودگی میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔پی پی98کیلئے محمدیاسین کاہلوں،پی پی 106ثاقب فاروق ،پی پی 107شیخ عمیر،پی پی 108عمران ،پی پی 109ظفر، پی پی 110 چودھری عبدالغفور،پی پی111ڈاکٹر خالدمحمود فخر،پی پی 112آصف اسلام،پی پی 113چودھری محمد سلیم،پی پی 114ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی 115میاں منیر احمد،پی پی 116طہٰ خان،پی پی 117ملک عبدالجبار،پی پی 118محمدسلیم سرورزونل امیر ہونگے ۔اس موقع پر سیدوقاص انجم جعفری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کیلئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی،کرپشن اور اقرباپروری کا کوئی داغ نہیں، جماعت اسلامی جیسی جمہوری، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میں ملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں