ایس ایس پی کا بینکوں کا دورہ سکیورٹی اور کیش موبائل کی چیکنگ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے مختلف بینکوں کی سکیورٹی اور کیش موبائل کی سرپرائز چیکنگ کی ۔
انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بنکوں میں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کو چیک کیا اور ان کو بنک ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بنکو ں کے مینجرز کو ہدایت کی کہ بنک میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو درست حالت میں رکھیں اور ان کی ریکارڈنگ کا ریکارڈ بھی رکھیں، بنک میں موجود وینٹیج پوائنٹ پر ایک گارڈ کو مسلح الرٹ کھڑا کریں، بنک میں آنے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی لی جائے۔