جھنگ :شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کر دیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ ملتان روڈ25پل سیال بازار میں گھریلو تنازعہ پر۔۔۔
شوہر نے اپنی بیوی35سالہ قیصرہ بی بی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔